picturepakistan on Instagram

Picture Pakistan

Pictures from Pakistan 🇵🇰 Submit your Photos by using Hashtag #PicturePakistan Founder @DrMansoor92

Report inappropriate content

3

Follow @BalochLens دھنک کے رنگ از قلم بلوچ لینز وہ کبھی قلندر کا روپ دھار لیتا تو، کبھی ریگستانی لوگوں کے رنگ اپنے تن پر سجا لیتا، تو کبھی صوفی فقیروں کی طرح لال پیلے کپڑے پہن کر محفلین کو مدعو کرتا۔ وہ تھا تو مسلمان پر کبھی سکھوں کا روپ دھار لیتا تو کبھی ایک عرصے سے تپسیا کرنے والے سادھو کی طرح سنور جاتا۔ میں نے آج تک اس کے ظاہری انگ کو بے رنگ نہیں دیکھا۔ اس کے اسی حال حلیے کی وجہ سے اس کا جس راہ سے بھی گذر ہوتا تو لوگ اس کی چال، ڈھال اور انداز سادگی دیکھ کر واہ واہ کرتے کہ واھ کیا رنگ برنگی شخص ہے؟ میرے خیال سے وہ  قدرت کی طرف سے انسان ذات کو عطا کردہ سارے رنگوں میں رلنے کے ساتھ ساتھ  دھنک میں موجود سب رنگوں کو اپنے اوپر سجا کر دیکھا تھا۔ اس قدر بظاہر رنگوں میں ڈوبنے کے باوجود بھی اس کے اندر میں سکون نہیں تھا۔ مصنوعی رنگوں میں خود کو بدل بدل کر اس کے من کے رنگ بھی مصنوعی اور پھیکے پڑ گئے تھے۔ اب اس کی مسکراہٹ بھی مثل مورت بے جان محسوس ہونے لگی تھی۔ ایک دن مجھے وہ اکیلا چائے کی چُسکی لیتے ہوئے ملا اور میں  نے موقعہ غنیمت دیکھ کر اس سے بات چیت کرتے پوچھ لیا کہ" حضور رنگوں میں رچے بسے رہنے کے باوجود بھی آپ کے بہت سارے انداز بے رنگ کیوں ہیں؟" اس نے ایک سرد آہ بھری  چائے کی پیالی کو میز پر رکھا اور کہا کہ " میں لوگوں کے لیے رنگ بدلتے بدلتے اپنے اصل رنگ کو کھو چکا ہوں۔ سچ تو یہ ہے کہ اگر میں خالق اور خود کے لیے رنگ بدلتا تو میری ہر ادا میں رنگ کے ساتھ  نور، سرور اور سکون ہوتا۔"

0

7

1

30

59

3

11

4

12

9